Kashif Hafeez Siddiqui

حرف حرف روشنی

In Books & literature on September 1, 2009 at 5:38 am

”حرف حرف روشنی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور معجزہ جو ان کو دیگر انبیائ سے ممتاز کرتا ہے وہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جامع الکلام تھے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر  بات میں معنوں کا ایک سمندر ہوتا ہے جو کہ دراصل خود ایک معجزہ ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے بے شمار چھوٹے بڑے نسخے افادات عام کیلئے دستیاب ہیں مگر ”حرف حرف روشنی“نامی کتابچہ ان میں صرف ایک اضافہ ہی نہیں بلکہ ایک مختلف اور منفرد پہلو بھی رکھتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے مطالعے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث ایسی ملتی ہیں جن میں نبی مہربان  صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تین باتیں، کبھی پانچ باتیں، کبھی سات باتیں اور کبھی 10 باتیں تک بتائیں ہیں یعنی ایک ہی حدیث میں کئی کئی باتیں اور نصیحتیں ملتی ہیں۔

”حرف حرف روشنی“ میں ایسی ہی احادیث کو آسان زبان میں یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کو خاص وعام نے نہایت پسند کیا۔ گزشتہ دنوں اس کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو ا ہے۔

”حرف حرف روشنی“ ایک مختصر کتابچہ ہے جس میں چالیس احادیث جمع کی گئی ہیں جو حسین سرورق کے ساتھ کسی بھی فرد کو تحفہ دینے کیلئے نہایت موزوں ہے اور نہایت کم قیمت پر دستیاب ہے۔

Hurf Hurf Roshni

 اس ماہ مقدس یعنی رمضان المبارک میں آپ اس کتابچہ کو

  • اپنے تعلیمی ادارے ﴿مثلاً اسکول، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی﴾ میں تقسیم کرنے کا اہتمام کرسکتے ہیں۔
  • اپنے آفس کے ساتھیوں میں رمضان میں بطور تحفہ کے دے سکتے ہیں۔
  • اپنے محلے اور رشتہ داروں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔
  • افطار پارٹیوں میں بطور ہدیہ دے سکتے ہیں۔
  • خاص طور پر اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو مطالعہ کیلئے لازمی دے سکتے ہیں۔

زندگی کے روزمرہ پہلوؤں کے لحاظ سے مرتب کردہ اس کتابچہ  ”حرف حرف روشنی“  کو ہر گھر کی زینت ہونا چاہئے تاکہ زندگی اللہ کے احکامات کے سایہ تلے آسانی سے بسر ہوسکے۔

 

ملنے کا پتہ:

اسلامک ریسرچ اکیڈمی

D-35، بلاک۔ 5 ، فیڈرل بی ایریا

رابطہ۔ 6349840 – 6809201

قیمت۔ 20 روپے

﴿100 یا 50 کتابچوں کے آرڈر کی صورت میں آپ کے گھر / آفس تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے﴾

 

 

 

Advertisements
  1. Brother the first hadith you posted about Prophet Muhammad being “Jamia Kalam”

    I just read this hadith, and it is very interesting. THere is more to it though. But it is a very beautiful hadith.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: