Kashif Hafeez Siddiqui

خدا جانبدار ہے!

In Uncategorized, Urdu Columns on October 23, 2009 at 9:45 am

خدا جانبدار ہے!

اگر آپ غیر جانبدار ہیں تو آپ غلطی پر ہیں

غیرجانبدار ہمیشہ غلطی پر ہوتے ہیں

کیونکہ وہ حق کے ساتھ نہیں ہوتے

……وہ باطل کا منشا پورا کررہے ہوتے ہیں۔

….ô….

غیر جانبداری نہ دین کا حصہ، نہ عاقبت کی راہ

نہ ضمیر سے انصاف، نہ نجات کا پروانہ، سلامتی کی سند

نہ سربلندی، نہ سرخروئی، نہ شرف، نہ ظرف

غیرجانبداری!

نہ ڈھال، نہ تلوار، نہ عمل ، نہ ردعمل ، نہ راستہ، نہ منزل

نہ حل، نہ علاج

نہ کل، اور نہ آج

….ô….

غیر جانبداری!

لاتعلق ہونے کا اعلان۔ بے حس ہونے کا مظاہرہ۔ بے بہرہ ہونے کا ثبوت

ایمان کی ضد، ایقان کی نفی

یوں باطل کی پہلی فتح اور شیطان کی آخری چال

کہ جو غیر جانبدار ہوا، وہ اس کے سامنے سے تو ہٹ گیا۔

….ô….

نیکی اور بدی کے درمیان کھلی کشمکش بپا ہو

تو غیرجانبداری سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہوتا

وہ کشمکش جس کے نتائج سب کے لیے ہوں ، اس کا وجود بھی سب کے لیے ہوتا ہے

کیا آپ نے کوئی ایساانسان دیکھا

جس کے گھر میں آگ لگی ہو ، اور وہ غیر جانبدار ہو۔

….ô….

بستی سیلاب کی زد میں ہوتو غیرجانبدار صرف ریت کی دیوار ہوتی ہے

پشتے اور بند کبھی غیر جانبدار نہیں ہوتے

یہ کارزار حیات ہے۔ یہاں غیر جانبدار صرف موت ہے،

زندگی نہیں۔

….ô….

افراد غیر جانبدار ہوں تو معاشروں پر قہر ٹوٹ پڑتے ہیں

انسانوں کا وزن بھلائی کے لیے کام کرنے والوں کے پلڑے میں نہ ہو

تو یہ پلڑا ہلکا رہ جاتا ہے اور وزن صرف ظلم کا پلڑا پاتا ہے

تب راج بدی کا ہوتا ہے اور تاج ظالم پہنتے ہیں

دیکھنےوالوں کے لیے یہ بڑی کڑی گھڑی ہوتی ہے

جس کا آغاز فرد کی غیرجانبداری سے ہوتا ہے

اور جس کی تکمیل معاشرے کی تذلیل سے ہوتی ہے۔

….ô….

غیر جانبداری شروع سے آخر تک خسارے کا سودا ہے

آج جس کے وجود سے بدی نے کوئی خطرہ نہیں محسوس کیا

کل اس کے لیے نیکی کیا گواہی دے سکے گی۔

….ô….

اگر آپ غیر جانبدار تو آپ غلطی پر ہیں

آپ کا تماشائی ہونا خدا کو پسند نہیں ہے۔

﴿از کتاب”حاصل”۔ مصنف:مظفر بیگ﴾

  1. @kashif bhai
    would you like to know my biggest fear?
    my biggest fear is that consciouly or subconsciously a sizeable minority if not majority has been agreed with the diabolical agenda……is it my illusion or it is reality?

  2. to gud thanks for sharing

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: