Kashif Hafeez Siddiqui

A Nazam dedicated to victims of Islamabad Incident

In pakistan on July 29, 2010 at 10:24 am
جاں بکھر بھکر گئی

دل پگھل پگھل گیا، جاں بکھر بکھر گئی

اک خدنگ سی خبر روح میں اتر گئی

خون جیسے جم گیا، قلب جیسے تھم گیا

زندگی کی آرزو، ذہن میں ٹھٹھر گئی

شمع بزم گل ہوئی، ظلمتوں کا رقص ہے

اک شہاب کی طرح روشنی گزر گئی

رند گم حواس ہیں، خم سبو اداس ہیں

شیشہ ہائے شوق میں موت زہر بھر گئی

چہرہ ہائے خند خند، گفتگو میں قند قند

وہ عجیب انجمن، دوستو کدھر گئی


شاخ ہر مژہ پہ آج سرخ سرخ پھول ہیں

موج رحلت حبیب، گل کتر کتر گئی

ہم کہاں ہیں ساتھیو کچھ بتاؤ کیا ہوا؟

کیا سروں سے موج خوں، یک بیک گزر گئی

تار ساز صبر سے اشک خون ٹپک پڑے

نالہ سکوت کی، گونج عرش پر گئی

کٹ گیا جگر جگر، خوں چکاں نظر نظر

موجہ نسیم آج کار تیغ کر گئی

وہ چھپی جراحتیں، وہ گھٹی قیامتیں

زرد چہرے دیکھ کر میری روح ڈر گئی

اے نقیب راستی جب سے توجدا ہوا

دعوت نظام حق اور بھی نکھر گئی

تیرے ساتھ جو چلے غم میں بی ہیں مطمئن

دشمنوں کی دشمنی داؤں سارے ہر گئی

تیرے ہی جلو میں تھی رو ترے زمانے کی

تو جدھر جدھر مڑا، وہ ادھر ادھر گئی

ان گنت قلوب کی دھڑکنوں میں زندہ تو

تیری زد میں آتے ہی موت جیسے مر گئی

شرق ہو کہ غرب ہو موت تیرے جسم کی

ہر جواں کی روح میں بجلیاں سی بھی گئی

اس گھڑی نہ پوچھیے جان ناتواں کا حال

لطف شاعری گیا لذت ہنر گئی

Advertisements
  1. Its really shocking to me because whenever i come pakistan i go to the Islamabad either through PIA or AIR BLUE.
    May Allah(swt) bless the poor souls and give a required patience to those who lost their loved ones.

  2. ۔کاشف بھائی یہ نظم نعیم صدیقی نے سید مودودی کی رحلت پر کہی تھی ۔فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے اس کو بہت خوبصورت انداز میں پڑھا تھا۔۔کیا یاد دلا دیا آپ نے۔۔۔۔
    ظفر اقبال

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: