Kashif Hafeez Siddiqui

A Feeling for Ammi by Hamood ur Rab Jafery – چچی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

In Personal on July 3, 2011 at 10:39 pm

سنتا ہوں سرنگوں تھے فرشتے میرے حضور

میں جانے اپنی ذات کے کس مرحلے میں تھا

 

چچی آج ہم سے جدا ہوگئیں – چچی جو میرے لئے اتنی ہی اہم تھیں اور رہیں گی جتنی کے  میرے لئے میری اپنی امی … جو مجھہ سے اتنی ہی محبت کرتی تھیں جتنی کے میری امی مجھہ سے کرتی تھیں – ان کا میری ہرکامیابی پرخوشی کا اظہاراورنادانی پرکان کھینچنا میری رہنمائی کا بنیادی عنصررہا-  ہمارے گھروں کے بیچ کی دیوارمحض نام کی ہی تھی حقیقت میں تو ہمارے گھروں کے درمیاں کچھ بھی حائل نہ تھا اور نہ ہے  – بچپن سے لے کراب تک کے بےشمار واقعات ایسے ہیں کے جو چچی کے تذکرے کے بغیر کبھی مکمل نہیں ہو سکتے – میرا 4 سال کی عمرمیں غسل خانے میں بند ہو جانے پر چچی کا ہتھوڑے سے دروازہ توڑنا ہو یا میری ٹانگوں پر گرم پانی گرنے پر ابلے ہوے آلوؤں کا مساج  ہو….مجھے اور شانی (میری چھوٹی بہن) کو قرآن پڑھانا ہو یا اسکول میں صبح کی شفٹ سے دوپہر میں تبادلہ کرانا ہو…  کس کس بات کو یاد کیا جائے ؟ کاشف (چچی کے چھوٹے بیٹے) نے بتایا کہ جب ٹی-وی پر انہوں نے مجھے وسیم اکرم کے پروگرام میں جیتتے ہوئے دیکھا تو بے حد خوش ہوئیں، خاص کر جب انہوں نے وسیم اکرم کے سلام کے بعد میرا جواب سنا تو میری تربیت پر، کہ جس میں انکا بہت بڑا حصّہ ہے، فخر سے بولیں کہ “یہ ہوتی ہے تہذیب” –  آخر کیوں؟ کیا اگر میری جگہ کوئی اور ہوتا تو بھی وہ یہی کہتیں – نہیں – اس لئے کہ وہ انکا بیٹا نہ ہوتا –

چونکہ چچی ایک زبردست خاتون خانہ، ایک بہت ذمہ دار پڑوسی اور بہت شفیق خاتون تھیں لہذا مجھے یقین ہے کے وہ جنت کہ بہترین مقام پر جگہ پائینگی پھر بھی الله سے دعا ہے وہ انکی ہر مشکل کو آسان کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب کو انکی جدائی سہنے کی طاقت دے – آمین

  1. […] A Feeling for Ammi by Hamood ur Rab Jafery – چچی – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـ… […]

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: