Kashif Hafeez Siddiqui

کراچی کے وکیل جن کا تعلق دیر سے ہے

In Urdu Columns on January 18, 2018 at 3:29 pm

کراچی کے لاکھوں پریشان او مضطرب بہاریوں ، بنگالیوں ، برمیوں اور پختونوں خاندانوں کے لئیے قومی اسمبلی میں آواز کراچی سے نہیں ۔ دیر سے ااٹھی ہے

26756828_2059712624055324_945836161063356634_o

الحمداللہ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے نادرا کے حوالے سے آئینی بل کو منظور کرتےہوئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی کی کراچی کے شہریوں کیلئے ایک اور بڑی پیش رفت ۔۔۔۔ ۔

مذکورہ بل جماعت اسلامی کے ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب ،صاحبزادہ طارق اللہ،شیر اکبر خان اور محترمہ عائشہ سید کی طرف سے جمع کرایا گیا تھا۔
بل جمع کرانے کا مقصد قومی شناختی کارڈ کے حصول میں پاکستانی شہریوں کو پیش آمدہ مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے ایک پہلے سے طے شدہ میکانزم کے ذریعے بلاک شدہ شناختی کارڈ اور مندرجہ ذیل کاغذات مہیا کرنے کی صورت قومی شناختی کارڈ جاری شامل ہیں ۔بل میں ایکٹ کی دفعہ دس کے بعد نئی دفعہ دس اے کو شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کردیے جائیں گے اور بلاک شدہ کلیئر کردیے جائیں گے جن کے پاس تیس سال سے پہلے تک کے مندرجہ ذیل کاغذات سے کوئی بھی ثبوت کے طور پرموجود ہوں

۱ ۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ تیس سال قبل رجسٹرڈ شدہ زمین کے کاغذات۔
۲ ۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مقامی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ۔
۳ ۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف تصدیق شدہ شجرہ نسب
۴ ۔ پچیس سال قبل ذاتی یا خون کا رشتہ دار کی سرکاری ملازمت کی سند۔
۵ ۔ تیس سال قبل جاری کردہ مصدقہ تعلیمی سند۔
۶ ۔ درخواست دہندہ کو تیس سال قبل جاری کردہ پاسپورٹ۔

مذکورہ بل کو اگر قائمہ کمیٹی منظور کرتی ہے اور دونوں ایوانوں سے منظور ہوتا ہے تو پورے پاکستان میں شہریوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈ کلیئر ہوجائیں گے اورجن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں اور پاکستان میں تیس سال پہلے کی موجودگی کا ثبوت ان کے پاس ہے تو وہ افراد بھی اس سے استفادہ کر یں گے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: