پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسئیشن کا منور چورنگی ، گلستان جوہر میں قائم کردہ POB Eye Hospital جدید ترین سہولیات پہ مبنی اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے ۔
جہاں جدید ترین مشینوں اور سہولیات کے زریعے ہر طبقے کے مریضوں کی آنکھوں کا بالکل مفت علاج ہوتا ہے ۔
اگر آپ فائیل کی مد میں صرف 10 روپئے دے سکتے ہیں تو دے دیجئیے (حالانکہ اس فائیل کی پرنٹنگ کاسٹ ہی کہیں زیادہ ہے) – آپ بے فکر ہو کر اپنا علاج کروائیے ۔ اس شہر کراچی میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کی کمی نہیں
ہسپتال کی بلڈنگ اسکی تزئین و آرائیش خود اپنی مثال آپ ہیں ۔ اس میں موجود سہولیات، ماحول اور مشینوں کی قیمت ہی کروڑوں میں ہے اور یہ سب کچھ بلا معاوضہ ہے
آپ کوئ بھی پھنے خان ہوں ۔ کوئ بھی چیز ہوں ۔ کاونٹر سے ٹوکن لیں اور اپنے نمبر پہ ڈاکٹر کو دکھا دیں
یہاں اللہ کی راہ میں کچھ دیوانے ہیں جو اپنا وقت اور پیسہ اس کار خیرمیں دن رات لگا رہے ہیں
بلاشبہ مولانا مودودی اور اسلامی جمعیت طلبا سے متاثرہ نظریاتی افراد ہی ہیں جن کو دنیا اورآخرت کا شعور ہےاور جوایسی خدمات فی اللہ ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں
الخدمت کے پراجیکٹس اور ریلیف کے کاموں سے تحریک کو کیا فائدہ؟
“جب تک خدمت ووٹ کے لیئے اور ووٹ خدمت کیلیے
کا اصول نہیں اپنایا جائے گا ان پراجیکٹس کا کوئی فائدہ نہیں۔