Kashif Hafeez Siddiqui

Archive for February, 2018|Monthly archive page

مشال قتل کیس ۔ کچھ اہم پہلو – حصہ دوئم

In Urdu Columns on February 10, 2018 at 2:54 pm

7 mins · 

مشال قتل کیس کے ایک زاویہ پہ ہم نے گزشتہ قسط میں بات رکھی کہ انتظامیہ اس بات کی زمہ دار ہے کہ اس نے طلبا میں اشتعال انگیزی پیدا کی

مشال کیس اور نقیب اللہ کیس میں کچھ چیزیں بہت یکساں ہیں
ٌ* دونوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا
* دونوں ماورائے عدالت ہی قتل کئیے گئے
* دونوں کی فیس بک پہ بہت عمدہ اور خوبصورت تصاویر موجود تھیں ۔ جس نے ایک عام فرد میں اسکی ہمدردی پیدا کی اور اسکا ایک دوسرا امیج پیدا کیا

مگر مشال کے اپنے خیالات کیا تھے ؟ یہ بھی ایک اہم بحث ہے

صوابی ،خیبر پختونخواہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان مشال خان26 مارچ 1992ء میں ایک پشتون مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔
آئ سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم پشاور سے 2012ء میں میٹرک پاس کیا۔
بعد ازاں آئ سی ایم ایس کالج سسٹم پشاور سے ایف ایس سی پری انجینئرنگ کا امتحان پاس کر کے
2013ء میں سکالر شپ پر پہلے تاشقند،ازبکستان،پھر سینٹ پیٹرز برگ،روس چلا گیا۔بعد ازاں بلغراد سٹیٹ یونیورسٹی روس۔۔
۔The National Research University “Belgorod State University” ۔۔۔۔میں 2013ء میں سول انجینئرنگ میں داخلہ لیا۔
درمیان میں وہ برلن،بیلاروس اور پولینڈ میں بھی کچھ عرصہ مقیم رہا۔
2014ء میں وہ واپس پاکستان آگیا جہاں اس نے اگست 2014ء میں AWKUM_KP یعنی عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن کے شعبے میں داخلہ لیا۔اس کا یہ کورس 10 اگست 2018ء میں مکمل ہونا تھا کہ یہ حادثہ پیش آٓگیا

مشال کی فیس بک پروفائیل ۔ مختلف گروپزمیں انکے کمنٹز ۔ انکی سوچ ۔ ان کے والد صاحب کی شخصیت (جن سے اسکے قطعی خوشگوار تعلقات نہیں تھے) سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ انکے خیالات اور افکارات میں مزہب کی حیثیت ثانوی تھی ۔ ان کا اپنا تعلق پختون ایس ایف سے تھا ۔ کمیونزم اور سوشلازم کے حامی تھے
مگر انکے خیالات ملحدانہ تھے یا وہ خود ملحد تھے یا انہوں نے کوئ ایسی بات کی کہ جس میں توہیں رسالت ﷺ کا شائیبہ یا معنی نکلتے تھے ۔ تحقیق طلب بات ہے ۔

ایک آدمی سیکولر یا لبرل ہو سکتا ہے ۔ مزہب کے حوالے سے اشکالات ہو سکتے ہیں مگر کیا وہ کوئ خاص لائین کراس کر چکا تھا ۔ ابھی واضح نہیں ۔ مگر یہ بات ثابت ہے کہ طلبا میں اشتعال نوٹس لگنے والے دن ہی پھیلا اور اسی دن یہ واقعہ ظہور پزیر ہوا

دوسری طرف JIT رپورٹ میں یہ لکھا ہے کہ (دی نیوز کے مطابق)
The report says a particular group incited mob against Mashal over false charges of blasphemy.

The investigating team has found no evidence against Mashal for blasphemy against religion or Prophet Hazrat Muhamamd ﷺ (Peace Be Upon Him). It said propaganda about blasphemy was launched against Mashal with a proper planning as a particular political group was scared of his activities.

یعنی مشعل کے ساتھ تو یہ ہوا کہ
؎ دیکھاجو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئ

اسکی اپنی جماعت کے ہی لوگوں نے اسکے خیالات کو متنازعہ بنا دیا۔ مثلا ملزم بلال بخش کے خلاف مردان کے مختلف تھانوں میں آٹھ کے قریب ایف آئی آرز درج تھیں اور یہ تمام مقدمات پارٹی کے لیے ہونے والے جلسوں، گھیراؤ جلاؤ یا پی ایس ایف کے مختلف سرگرمیوں کے دوران درج ہوئی تھیں۔ ان پر مردان کالج کے پرنسپل اور سکینڈری بورڈ مردان کے چیئرمین پر حملہ کرنے کے جرم میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ملزم بلال بخش ویسے تو یونیورسٹی میں ملازم تھے لیکن ملازمت سے زیادہ وہ یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے سرگرمیوں میں سرگرم تھے ۔ یونیورسٹی کے طلبہ کے مطابق ملزم بلال بخش پی ایس ایف کے اندر ایک گروپ کے سرغنہ تھے جن میں ان کے ساتھ چند دیگر طلبہ اور ملازمین شامل تھے جن میں تنظیم کے صدر صابر مایار، اجمل مایار، واجد ملنگ اور اسد کاٹلنگ (کلرک) قابل ذکر ہیں۔

اجمل مایار بھی مشال خان قتل کیس میں گرفتار ہیں جبکہ دو دیگر ملزمان صابر مایار اور اسد کاٹلنگ بدستور روپوش ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشال خان کی اس گروپ کے ساتھ کئی مرتبہ تلخ کلامی اور تو تو میں میں ہو چکی تھی، بلکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ مقتول اور ملزم بلال بخش کے مابین لڑائی ہوئی تھی جس میں ملزم کو معمولی مار پڑی تھی۔

اس کے علاوہ مشال خان بھی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ تھے اور وہ تنظیم کی سرگرمیوں میں شرکت بھی کرتے تھے جس سے یہ گروپ ان سے خائف تھا۔

اس گروپ کو یہ خدشہ تھا کہ چونکہ مشال خان کا تعلق صوابی سے ہے اور ان میں صلاحیتیں بھی پائی جاتی ہیں، لہٰذا انھیں یہ ڈر تھا کہ ایسا نہ ہو کہ کسی مرحلے پر ان سے پی ایس ایف کی صدارت چھن جائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملزم بلال بخش وہ شخص تھے جس نے طلبہ کو مشال خان کے خلاف اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور وہی نعرے لگا کر ان کے پیچھے دوڑ پڑے جس سے حالات سنگین ہوئے۔

مزیدار بات یہ ہے کہ قاتل جماعت کے افراد ہی مشال کے والد کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں
—————————————————————————
مگر مقامی طور پہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ

* جس وقت JIT کا پروسیس چل رہا تھا اس وقت KPK پولیس اندھوں کی طرح گرفتاریاں کر رہی تھیں ؤ باوجود اشتہار کے کس میں ہمت تھی کہ اگر وہ پیش ہو اور اسکو بھی اس کیس میں بطور ملزم نہ دھر کیا جائے
* مشال کے خیالات پہ اس سے ساتھی طالب علموں کی بحث و مباحثہ کوئ نئ بات نہیں تھی ۔ مشال کے خیالات سے اسکے والد اور اسکے خاندان والے کیا واقف ؟ وہ تو نامعلوم کب سے گھر سے باہر تھا ۔ پہلے پشاور میں ممکنہ ہاسٹل لائیف پھر روس اور دیگر ممالک میں قیام ۔
* وہ تو بعد از مرگ مشال کے بارے میں وہی کہیں گے جو وہ کہہ رہے ہیں ۔ جیسا بیٹا ان سے بہت قریب تھا ۔ ان سے کوئ چیز معلوم کرنا خود ایک حماقت ہے
* اسکے خیالات سے صحیح آگاہی اسکے کلاس فیلوز دیں گے اور وہ اسکے خیالات سے متفق نہیں خاص طور پہ Land Of Pakhtoons نامی گروپ میں مشال نے جو کچھ کہا ہے اس پہ کئ سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں
* مردان کے عام عوام مشال کے نظریات کے حوالے سے مختلف ڈائیلاگز کی بنیاد پہ مشال کو کلئیر قرار نہیں دیتے
* تاہم کوئ فرد اسکا دل چیر کر نہیں دیکھ سکتا کہ مشال کو نبی کریم ﷺ سے کس قدر محبت تھی

مشال کے قتل میں مزہبی جزبات کا عمل دخل ضرور تھا مگر کسی بھی مزہبی جماعت اور گروہ کا عمل دخل نہیں تھا بلکہ خالصتا ANP اور PTI کے افراد اسکو لیڈ کر رہے تھے

حامد میر صاحب کا کہنا ہے کہ “انہوں نے اپنی گمراہی کے باوجود ایک بے گناہ انسان کو ناصرف قتل کیا بلکہ اس کے بعد جشن بھی منایا اور پھر قسمیں بھی کھائیں اور وعدے بھی کئے لیکن اس میں سخت سزا صرف 6 لوگوں کو ملی ہے اور ایک شخص جو مطلوب ہے اور ابھی تک فرار ہے اور اس کا تعلق بھی صوبے کی حکمران جماعت سے ہے،”

Advertisements

مشال قتل کیس ۔ کچھ اہم پہلو۔ حصہ اول

In Urdu Columns on February 10, 2018 at 9:20 am

کیوں نہ بات ہم یہاں سے شروع کریں کہ

* ماورائے عدالت اور قانون کسی بھی فعل و قتل کی حمایت و تائید نہیں کی جا سکتی ۔ نہ گزرے ہوئے کل ، نہ آج اور نہ ہی آنے والے کل میں
* کسی بھی لاش کا مثلہ کرنا بھی قطعی درست نہیں

mashaal-3

توہین رسالت ﷺ بہت ہی حساس مسئلہ ہے
کسی کو “مظلوم / شہید یا مجبور” کہنے کا حق صرف اسی صورت میں جائیز ہو گا کہ جب عدالت فیصلہ دے کہ فلاں اس کیس میں قصوروار ہے اور فلاں اس کیس سے بری ہے

مشال خان کیس میں سب سے نازک ، حساس اور اشتعال انگیز حرکت “یونیورسٹی انتظامیہ” نے کی ہے اور اسکے ساتھ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس کام میں ملوث تھی ۔

نوٹس بورڈ پہ اس قدر حساس نوٹس کو اسطرح آویزاں کرنا کہ ہم ان تین افراد کے خلاف توپہن رسالت ﷺ اور مزہب کی بنیاد پہ تحقیقات کر رہے ہیں اور انکی ہاسٹل اور یونیورسٹی آنے پہ پابندی ہو گی

اسطرح کے الفاظ کے استعمال سے توہین رسالت ﷺ کا صرف الزام لگا دینا ہی نبی کریم ﷺ سے والہانہ محبت رکھنے والے پختون طبقے کے جزبات کو چھیڑنے کے مترادف ہے ۔ اس الزام کو لگانے کے بعد انتظامیہ نے ان تین افراد کو کوئ سیکوریٹی دینے سے بھی انکار کردیا ۔ JIT میں واضح لکھا ہے کہ پولیس کا کردار مشکوک ہے ۔

اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ کیس کرپٹ یونیورسٹی انتظامیہ + یونیورسٹی کے سیاسی بنیادوں پہ بھرتی کئیے گئے ملازمین اور پولیس کی مدد اور آشیدباد سے یہ پورا معاملہ کھڑا کیا گیا ۔

اس واقعے میں جزباتی نوجوانوں کے حب نبوی ﷺ کے جزبات کو اشتعال دلا کر اور بھڑکا کر اپنے مقاصد حاصل کئیے گئے ۔

گو کہ JIT نے اس مسئلہ کی طرف نشاندہی کردی گئ ۔ مگر فیصلے کی جلدی میں ان عوامل کو قطعی نظرانداز کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف تاحال کوئ کاروائ عمل میں نہیں لائ گئ

جئیو کی درجہ زیل رپورٹ بطور ریفرنس دی جا رہی ہے

https://www.geo.tv/…/144533-no-proof-of-mashals-involvement… )

According to the JIT report, the president of university employees, Ajmal Mayar, revealed during investigation that around a month before the incident PSF President Sabir Mayar and an employee of the varsity, Asad Katlang, went to him and said they wanted to remove Mashal from their way as he was a threat to their group. The report added that Sabir and Asad did not mention how they wanted to get rid of Mashal, but they are on the run since the day of the killing.

Mashal, who was also part of PSF, would openly speak against irregularities in his varsity Abdul Wali Khan University Mardan (AWKUM), the report added. He had protested over the issue of university not having a vice chancellor after the previous one retired, as the absence of one would hinder the students from getting their degrees, read the report. “No one from the AWKUM management visited the camp, due to which Mashal called them thieves.”

The report has revealed that the most of the people at the university, from the registrar to security officer, were hired on the basis of nepotism and not merit. “They even have criminal records and should be investigated,” the report read. “This has disrupted the environment of the university

The report states the murder was premeditated and also raises questions about the role of the police

#احساسات 

In Urdu Columns on February 9, 2018 at 1:46 pm

#احساسات
(کچھ قریبی دوستوں کا مجھ سے مکالمہ )

download (33)

دیکھو ! اس مسئلہ پہ
میں تمہاری کوئ بات نہیں سنوں گا ۔
بس تم اپنے زہن کی کھڑکیاں بند کرکے
اپنی سوچ پہ پہرے لگا کر
صرف میرے موقف کی ہی تائید کرو
کیونکہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں “وہی” صحیح ہے
تم جو کچھ بیان کرو وہ “غلط” ہے اور جو کچھ میں کہوں وہی “درست”
تمہاری سوچ “باطل” ۔ میرے خیالات “برحق”
تم “ظلم” کے ساتھی اور میں “انصاف” کا علمبردار
تم اپنی سوچ کے ساتھ “جھوٹے، مکار ، منافق، بیغیرت اور دھوکہ باز”
بلکہ تم تو یہ بتاؤ کہ تم میری سوچ کے مطابق “عمل” کب کرو گے ۔ ٹائم لائینزدو
اور اگر نہیں عمل کرو گے
تو تم “پست زہنیت” اور “سکہ بند سوچ” کے حامل
تم جن کے حامی ۔
وہ تمام “جاہل ، اجڈ ، گنوار اور انتہاپسند”
جبکہ میری سوچ “معتدل، اعلیٰ و ارفع”
تم اس قابل ہی نہیں کہ ۔ تم سے “مکالمہ” کیا جا سکے ۔
“مکالمہ” اہل علم کا کام ہے ۔ “اہل علم” سے ہی کیا جاتا ہے
اور “اہل علم” کون ہیں وہ بتانا میرا کام ہے ۔ تمہارا نہیں
صد شکر ۔ کہ مجھ میں اور تم میں تفریق ہو گئ
اب میری توپوں کا رخ ۔ تماہرے خلاف ہو گا ۔
میں نے بہت دیکھ لیا اور برداشت کر لیا ۔
اب فیصلہ فیس بک کے پیجز پہ ہو گا ۔ سوشل میڈیا پہ ہو گا
تمہاری رائے اگر مجھ سے مختلف ہے تو تم میرے پاس سے ہی دفان ہو جاؤ
نہیں چایہے مجھے تم جیسی “سوچ” والےگھٹیا لوگ
مجھے بس اپنی ہی سوچ والے لوگ درکار ہیں ۔
جو میری ہاں میں بس ہاں ملائے
سنو !!!
تم ایک بند کنویں کے قیدی ہو ۔
تمہاری بصیرتوں ، سماعتوں اور ازہان پہ “سمع و اطاعت” کے دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں ۔
کیونکہ تم میرے موقف کے حامی نہیں
دیکھو میری تائید میں کتنے لوگوں نے کمنٹز کئیے ہیں ۔ کس قدر لائیکنگ ہے
میں باہمت ہوں اور تم بزدل اور ایک محدود سوچ کے عکاس
اسلئیے
تمہارا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ تم آگ کے شعلوں کے شکار ہوگے ۔
تم کچھ نہیں میں “سب کچھ”
تمہارے جیسوں سے ملک کا یہ حال ہوا ہے
خدا کا شکر ہے کہ اب میرا “تم” سے کوئ تعلق نہیں
مجھے خدا تم جیسوں سے محفوظ رکھے ۔ آمین

مثالیں ، پیغام اور مسلم لیگی قیادت

In Urdu Columns on February 1, 2018 at 8:22 am

#سپریم_کورٹ ۔ مجھے کیوں نکالا؟
اورسپریم کورٹ پہ کی جانے والی تسلسل کے ساتھ مسلم لیگی تنقید یا دشنام ترازی کا جواب پہلے اشاروں اور استعاروں کے زریعے دے رہی تھی اور اب آج #نہال_ہاشمی_کیس کے فیصلے کے زریعے مثال قائم کر کے واضح پیغام دے دیا ہے

images (14)

#سپریم_کورٹ پہ جلسوں میں کی جانے والی تنقید کا جواب حکومت پنجاب کے ہسپتالوں میں جا کر Management Capabilities کو چیلنج کیا ۔ جو کہ عوام #سپریم_کورٹ کی اس موومنٹ کو اپنا مسئلہ حل ہوتے دیکھ کر تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں

اسی طرح سندھ کی حکومت کو پانی ، زمینوں پہ ناجائیز قبضوں اوردودھ کی کوالٹی پہ گھیرا گیا ہے ۔#عدالتیں آئ جی سندھ کی پشتبان بن کر سامنے آئ ہیں ۔ جب ہی بلالول بھٹو نے جیوڈیشنل کمیشن کو نہ بلانے پہ تنقید کی ۔ وزیر اعلی سندھ بھی چلتے پھرتے عدالتوں کی وجہ سے اپنی بے بسی کا اظہار کر ہی دیتے ہیں

عدالتی فیصلوں پہ کی جانے والی کھلے عام تنقید کے خلاف پہلی مثال #نہال_ہاشمی کو بنا دیا گیا ہے ۔ باوجود انکی غیر مشروط معافی کے عدالتوں نے انکو معاف نہیں کیا ۔ 5 سال کیلئے نااہل ، جرمانہ اور ایک ماہ کی قید سنا دی گئ

یہ سزا ہے یا پیغام اسکے لئیے شام 7 بجے سے لیکر 12 بجے تک مختلف تجزیہ نگار ٹی وی پہ ایران طوران کی کہانی سنائیں گے ۔ مگر ہم جیسے نکموں کی نظر میں یہ ایک پیغام ہے کہ جب کہ عدالتوں میں مسلم لیگی زعما کے خلاف #توہین_عدالت کا کیس سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے تو ایسا اور بہت ساروں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے

الیکشن کچھ ہی فاصلے پہ ہے مسلم لیگی قیادت کو احتیاط برتنی چاہئیے ۔ خیال رکھنا چاہئیے ۔ الفاظ کے استعمال میں محتاط رہیں ۔ آج کل وہ مشکلات میں ہیں ۔ الیکشن کی تیاری کیلئے زہنی اور اعصابی طور پہ انکو Maturity کا اظہار کرنا ہو گا ۔ کچھ تلخ حقائق کو چاہے وہ انکو غلط سمجھیں یا درست بعین ہی ماننا پڑے گا

مسلم لیگ کو چاہیئے کہ اپنے کام کی بنیاد پہ کمپین چلائے ۔ ہوا کے رخ کو دیکھ کر تدبر کے ساتھ فیصلے کریں ۔ منفی سے زیادہ مثبت سوچ اپنائیں ۔ اسی میں انکا بھلا ہے